سجاول تعلقہ اسپتال میں علاج کے لئے لائی گئی مریضہ جاں بحق

جمعرات 26 جون 2014 21:15

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء)سجاول تعلقہ اسپتال میں علاج کے لئے لائی گئی مریضہ فوت ہوگئی ، گوٹھ کرم پالاری کی بیس سالہ صغریٰ بنت دھنی بخش کو علاج کے لئے ایمرجنسی میں لایا گیا تاہم وہاں پر فوت ہوگئی ، اسپتال ذرائع کے مطابق ہیپا ٹائٹس اور جانئنڈس کی وجہ سے مریضہ فوت ہوئی، علاوہ ازیں سیدپور کے علاقہ سے ستر سالہ خاتون حاجیانی زوجہ حاجی اختر خان کو بھی تشویشناک حالت میں تعلقہ اسپتال لایا گیا تاہم اسے ہارٹ اٹیک قرار دے کر فوری طور پر کراچی روانہ کردیا گیا۔