11ہزار پاکستانی خاندانوں نے افغانستان نقل مکانی کی، اقوام متحدہ
جمعہ 27 جون 2014 21:08
جنیوا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ گیارہ ہزار سے زائد پاکستانی خاندان افغانستان نقل مکانی کرگئے ہیں، شمالی وزیرستان میں آپریشن سے پانچ لاکھ سے زائد افراد نے نقل مکانی کی۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ادارے یواین ایچ سی آر نے جاری ایک رپورٹ میں کہاکہ شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کی وجہ سے گیارہ ہزار سے زائد پاکستانی خاندان افغانستان نقل مکانی کر گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ادارے کے مطابق نو ہزار ایک سو خاندان افغان صوبہ خوست میں پہنچے ہیں جبکہ دیگر دو ہزار خاندان صوبہ پکتیکا میں ہیں۔ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کی وجہ سے مجموعی طور پر پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور ان کی زیادہ تر تعداد نے پاکستان کے اندر ہی نقل مکانی کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اور فلسطین میں قابض ریاستیں آزادی کی جدوجہد کو غیر قانونی بنانے کے لیے جھوٹی خبروں کا سہارا لے رہی ہیں، منیر اکرم
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
-
سعودی عرب کی موجودہ کامیابیاں صرف شروعات ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان
-
متحدہ عرب امارات میں کل سے شدید بارش کی پیشگوئی
-
اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 جامعات میں احتجاج جاری
-
جنگ بندی اورغزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں، حماس
-
اسرائیل نے 40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، برطانیہ
-
اسرائیل میں قید فلسطینی نوجوان ادیب نے ایوارڈ جیت لیا
-
اعلی امریکی سفارت کارکی شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات
-
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے سربراہ نے دی تھی، امریکی اخبار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.