آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا
جمعرات 10 جولائی 2014 12:15
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم آج شام اور رات اسلام آباد، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا ، ہزارہ ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے تاہم شمالی علاقوں ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم آج شام رات کے وقت اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور، سرگودھا ، ہزارہ ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ ملتان ، ڈی جی خان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں گرد آلود ہوائوں آندھی کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا تاہم کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں 24 ملی میٹر جبکہ کوٹلی 19، راولاکوٹ14، جہلم 13، منگلا11، مالم جبہ07 ، منڈی بہاولدین ، اسلام آباد (سیدپور)01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دادو، نور پور تھل ، بھکر ، دالبندین ، نوکنڈی 44 ، روہڑی ، موہنجوداڑو ، رحیم یار خان ، میانوالی ، بہاولپور ، لاڑکانہ اور بہاولنگر میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.