تیسری بار وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے کیلئے پنجاب کی بجلی اور گیس کا سودا کر دیا گیا‘ چودھری پرویزالٰہی
بدھ 23 جولائی 2014 20:26
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئرمرکزی رہنما اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے کیلئے پنجاب کی بجلی اور گیس کا سودا کر دیا گیا، نواز اور شہباز شریف نے صوبہ کے عوام کے مفادات کی بجائے اپنا مفاد سامنے رکھا، ان کے وزراء کے روزانہ جھوٹ بولنے سے بجلی نہیں آ سکتی، انہوں نے صوبہ کی صنعتوں کو دیوالیہ اور عوام کو بے حال کر دیا ہے، لاہور اور دیگر شہروں میں شدید گرمی اور ماہ رمضان میں تپتی سڑکوں پر حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں کا ماتم کرنے والے محنت کشوں، تاجروں، دکانداروں اور روزہ داروں کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی جانب سے نوٹس لینے کے بیانات نہیں بجلی چاہئے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے بجلی سے محروم عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نندی پور، اوچ، گدو اور ساہیوال وغیرہ میں ان کے پاور پراجیکٹس کی حقیقت بھی عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے، پنجاب میں روزانہ بیس بائیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتیں و کاروبار بند اور چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے پراجیکٹ لگانے کا شور مچانے اور ان کا افتتاح کرنے والوں نے آج تک ایک میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل نہیں کی۔
چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب میں بجلی و گیس نہ ملنے سے دوسرے صوبوں کی نسبت صنعتوں کی بدترین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور کی نسبت صنعتوں کیلئے بجلی کا ریٹ تقریباً دو گنا ہے لیکن اس کے باوجود بجلی نہیں ملتی، ان کے تمام تر اعلانات کے باوجود روزہ دار سحری و افطار میں بجلی سے محروم ہیں، محنت کش بیروزگار ہیں، کاروبار ختم ہو گئے ہیں اور سب مجبوراً سڑکوں پر آ کر احتجاج کر رہے ہیں جبکہ ہم نے اپنے دور میں محنت کشوں، تاجروں، صنعتکاروں سمیت عام آدمی کے مسائل کو ہمیشہ ترجیح دی، بجلی و گیس کے صنعتی، کمرشل اور رہائشی نرخ آج کی نسبت بہت کم تھے اور ان کی کوئی قلت بھی نہیں تھی۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.