طاہرالقادری کیخلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، وزیرقانون پنجاب
پیر 4 اگست 2014 13:41
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) وزیر قانون پنجاب رانا مشہود خان نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری ملک میں انارکی پھیلا کر ترقی کو روکنا چاہتے ہیں اس لئے ان کے خلاف بغاوت اور منی لانڈرنگ کیس کی تیاری کی جارہی ہے۔ لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو دین اور جمہوریت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، مشکل کی اس گھڑی میں وہ قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور طاہرالقادری اپنے اوراپنے آقاؤں کے مخصوص مقاصد کےلیے پاکستان میں انارکی پھیلاکرترقی کوروکناچاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوامی تحریک کے سربراہ کیخلاف کیس بنانے کی تیاری کر لی جس کا آغاز آئندہ 3 روز میں شروع ہوجائے گا۔(جاری ہے)
وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے حواریوں کے عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں، گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے دوران بلی پوری طرح تھیلے سے باہر آگئی ہے، ان کے لانگ مارچ کا ایجنڈا کسی ملک دوست کا نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اداروں کے استحکام پر سوالیہ نشان لگائے گئے، نوازشریف حکومت نےاربوں کےمنصوبےشروع کیے،ایک روپےکی کرپشن نہیں ہوئی لیکن سربراہ عوامی تحریک ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔رانا مشہود نے کہا کہ طاہرالقادری کوماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والوں سے کوئی ہمدردی نہیں، انہوں نے پنڈی بھٹیاں میں ہلاک ہونے والے اس شخص کو بھی شہید قرار دے دیا جو دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا تھا، آج پوری قوم ان کا احتساب کرے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
لاہور پولیس کی کارروائی ،پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ،10ہزار پتنگیں نذر آتش
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.