چین پاکستان کو میگا جوہری پاور پلانٹس تحفے میں دے رہاہے ،بھارتی اخبار کا دعو ی
پیر 4 اگست 2014 23:24
نئی دہلی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) ایک بھا رتی ا خبا ر نے دعو ی کیا ہے کہ چین پاکستان کو میگا جوہری پاور پلانٹس تحفے میں دے رہاہے۔ہر پاور ری ایکٹر اتنا مواد پیدا کرسکتا ہے کہ سالانہ 40بم بن سکتے ہیں۔چین کراچی میں ایک گیگا واٹ کا جوہری پاور ری ایکٹر ٓاپریشنل ہونے جا رہا ہے۔بھارتی اخبار” سنڈے گارڈین“ نے ایک تفصیلی مضمون میں سائنسی برادری کے انتہائی باخبر ذرائع کے حوا لے سے دعو ی کیا کہ دو پاور ری ایکٹر پائپ لائن میں اور مزید تین ملک کے دیگر حصوں میں بنائیں جائیں گے۔
یہ اب بیجنگ کی طر ف سے اسلام آبادکو فراہم بہت چھوٹے ری ایکٹر سے ایک لمبی چھلانگ کی نمائندگی کرتا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کی عالمی سطح پر سب سے بڑی منتقلی ہے۔ ایک سنیئرسائنسدان نے خبردار کیا کہ ایک اسٹینڈڑڈ جوہری ری ایکٹر کے فضلہ کے تعین کاپروٹوکول ایک گیگا واٹ کے ری ایکٹر پر لاگو نہیں ہوتااتنے بڑے ایک ری ایکٹر سے جو جوہری مواد پیدا ہو گا اس سے سالانہ چالیس بم بنائے جاسکتے ہیں۔(جاری ہے)
چین کی طرف سے تین جوہری ری ایکٹر میں سے کراچی والا جلد آپریشنل ہونے والا ہے۔مزید تین میگا ری ایکٹر چشمہ کے مقام پر بنائیں جائیں گے جس سے200 نیوکلیئر بم بنائے جا سکتے ہیں۔ادھر بیجنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جوہری تعاون آئی اے ای اے کی گائڈلائن کے عین مطابق محفوظ ہے۔
مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.