پاکستان میں گرفتار اپنے فوجی کی واپسی کیلئے تمام تر کوششیں کرینگے ، بھارت

جمعرات 7 اگست 2014 21:43

پاکستان میں گرفتار اپنے فوجی کی واپسی کیلئے تمام تر کوششیں کرینگے ، ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان سے اپنے گرفتار فوجی کو واپس لانے کیلئے تمام کوششیں کی جائینگی ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل ڈی کے بیٹھک نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے فوجی کی واپسی کیلئے نہ صرف واہگہ فرنٹیئر بلکہ کمانڈنٹ لیول کے اجلاس میں بھی واپسی کی اپیل کی ہے اور امید ہے کہ جلد ہمارے اس فوجی کو واپس بھیج دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہمارا فوجی ساتیا شیل یادیو حادثاتی طور پر پاکستانی علاقے میں پہنچا تھا جبکہ اس کا یہ عمل کسی حملے کا حصہ نہیں تھا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فوجی کی واپسی کیلئے تمام چینلز استعمال کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :