سعودی عرب میں پہلی حج فلائٹ 16 اگست کو جنوبی افریقہ سے پہنچے گی ،

28 اگست سے پاکستان سے عازمین حج کی پہلی فلائٹ جدہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے گی

ہفتہ 9 اگست 2014 19:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) سعودی عرب میں پہلی حج فلائٹ 16 اگست کو جنوبی افریقہ سے پہنچے گی جبکہ 28 اگست سے پاکستان سے عازمین حج کی پہلی فلائٹ جدہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے گی پاکستان سے آنیوالے عازمین حج کو وبائی امراض کیساتھ ساتھ پولیو سرٹیفکیٹ بھی ہمراہ لانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ دیگر ممالک سے آنیوالے حجاج کرام کو وبائی امراض ہے سرٹیفکیٹ بھی اپنے ساتھ لانے کا حکم دیا ہے عمرہ پر آنیوالے تمام زائرین کو کل تک سعودی عرب سے روانہ ہونے کا حکم دیدیا گیا ہے وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ذرائع کے مطابق عمرے کی غرض سے جانیوالے تمام ممالک کے زائرین آج اپنے ممالک کو لوٹ جائینگے 16 اگست سے حج کی پہلی فلائیٹ سعودی عرب پہنچ جائیگی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں امسال حج کیلئے آنیوالے عازمین کی آمد کا سلسلہ 16 اگست سے شروع ہوجائیگا اس ضمن میں سعودی حکام نے عمرہ زائرین کو 11 اگست تک اپنی اپنی وطن واپسی کی ہدایت کردی ہے سعودی وزارت حج کے ترجمان حاتم قاضی کے مطابق پہلی حج پرواز جنوبی افریقہ سے حجاج کو لیکر جدہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے گی وزارت نے مکة المکرمہ‘ مدینة المنورہ اور جدہ آنیوالے عازمین حج کیلئے رہنمائی سائن بورڈز اور دیگر لٹریچر کے ذریعے ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ پاکستان سے پہلی حج فلائٹ 28 اگست کو لاہور سے روانہ ہوگی سعودی وزارت حج نے ملک بھر کے حجاج کرام کو سعودی عرب میں پہنچنے سے قبل وبائی امراض سے بچاؤ کے ٹیکوں کے سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ لانے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ پاکستان سے حج پر جانیوالے تمام حجاج کرام کو پولیو کے سرٹیفکیٹ بھی ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔