Live Updates

جیکب آباد،عمران خان یہودی لابی کے لیے کام کررہے ہیں، اسماعیل راہو،

دھاندلی مسلم لیگ ن نے نہیں پر پی ٹی آئی نے کی ،عمران خان طالبان خان ہیں جنہوں نے ملا عمر اور بیت اللہ محسود کی مدد سے دھاندلی کرکے خیبر پختونخواہ میں الیکشن جیتے ہے ،سابق صدر ضیاء الحق نے ملک میں ہیروئن کلاشنکوف اور دہشت گرد کلچر پیدا کیا جس کی وجہ سے اس وقت تک ملک میں دہشت گردی ہورہی ہے،مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر ودیگر کا اظہارخیال

ہفتہ 9 اگست 2014 20:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) عمران خان یہودی لابی کے لیے کام کررہے ہیں دھاندلی مسلم لیگ ن نے نہیں پر پی ٹی آئی نے کی ہے ،عمران خان طالبان خان ہیں جنہوں نے ملا عمر اور بیت اللہ محسود کی مدد سے دھاندلی کرکے خیبر پختونخواہ میں الیکشن جیتے ہے ،سابق صدر ضیاء الحق نے ملک میں ہیروئن کلاشنکوف اور دہشت گرد کلچر پیدا کیا جس کی وجہ سے اس وقت تک ملک میں دہشت گردی ہورہی ہے ،ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اسماعیل راہو،مرکزی نائب صدر سلیم ضیاء ،نہال ہاشمی ،شاہ محمد شاہ ،اسلم ابڑوقمر الزماں راجپر ،خالد حسین شیخ ،سردار سجاد بلیدی ،اکرم ابڑو،عبدالغفور بلوچ ،ایاز لاہوتی نے جیکب آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،رہنماؤں نے کہا کہ وہ قوتیں جنہوں نے ملک کو آزادی دلانے والے قائد اعظم محمد علی جنا ح کو بیمار ہونے پر پرانی ایمبولینس دی جس میں تڑپ تڑپ کر انہوں نے دم دیا جہاں فاطمہ جناح روتی رہی اوراس وقت ایئر مارشل اصغر خان نے آنکھوں سے قائداعظم کو دیکھ کر ان کی کوئی مدد نہ کی جس کے بعد سول ملٹری اور بیورو کریسی حکومت پر حاوی ہوئی اور پھر ملک میں مارشل لاء پر مارشل لاء لگتے آئے ،سابق صدر پرویز مشرف نے جب ڈنڈے کے زور پر ریفرنڈم کرایا تو سب سے پہلے ایوان صدر جاکر عمران خان نے پرویز مشرف کو مبارکباد دی تھی جو اب 18کروڑعوام کی منتخب حکومت پر دھاندلی کے الزام لگا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ دشمن پارٹی ہے جس نے کئی سالوں سے سند ھ کو غلام بنارکھا ہے اوپی پی کے مقرر لوگ سندھ کے روڈ ،راستے ادویات، تعلیم اربوں روپے کے فنڈز ہڑپ اور بجلی چوری کررہے ہیں پر اب ان کو ایسا نہیں کرنے دیں گے کسی کو بھی اب سندھ کی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیا جائے گا اور سندھ کی عوام کو اس ظلم زیادتی اور غلامی سے نجات دلائیں گے مسلم لیگ کا جھنڈا سندھ کی عوام کو آزادی دلائے گا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میا ں نواز شریف دہشت گرد طالبان کے خلاف آپریشن کرانے کے لیے فوج کے ساتھ کھڑے ہیں جس سے ملک دشمن لابی کو نقصان پہنچ رہا ہے ،اس لیے عمران خان اور طاہر القادری سراپا احتجاج ہیں جو غیر ملکی ایجنڈے اور ڈالروں پر چل رہے ہیں ،اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی اورصوبائی رہنماؤں کا جیکب آباد پہنچنے پر بیگاری کینال پر کارکنان نے شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے نعرے لگائے اورجلوس کی صورت میں قیادت کو شہر لایا گیااس موقع پر مسلم لیگ ن سند ھ کے صدر اسماعیل راہو ودیگر نے جشن آزادی کے سلسلے میں قومی جھنڈا لہرایا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات