آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا ،محکمہ موسمیات

منگل 12 اگست 2014 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دالبندین اور نوکنڈی میں پڑی، جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں روز بروزاضافہ ہوتا جارہاہے۔

(جاری ہے)

تاہم خیبر پختوخو اہ کے بیشتر علاقوں میں موسم آبر آلود ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا۔تاہم اس دوران کشمیر، راولپنڈی اور ہزارہ ڈویڑن میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا ، تاہم ہزارہ ، بنوں ، کوہاٹ ،اسلام آباد ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ،لاہور، سرگودھا، قلات ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

متعلقہ عنوان :