نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب بھارتی وزیراعظم کی پاکستان کے 68 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کو مبارکباد
جمعرات 14 اگست 2014 21:17
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب، پاکستانی ہائی کمیشنر نے پرچم کشائی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے 68 ویں جشن آزادی کے موقع پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
(جاری ہے)
پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کے حوالے سے ہونے والی اس تقریب میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے پرچم کشائی کی۔
اس موقع پر تقریب میں شریک مہمانوں کو پاکستان کے جشن آزادی کی مبارکباد بھی دی گئی۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی پاکستان کے 68 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر پاکستان کی حکومت اور پاکستانی عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.