پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور طاہر القادری کے انقلابی مارچ کی اسلام آباد میں آمد ،سفارتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

جمعہ 15 اگست 2014 19:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور طاہر القادری کے انقلابی مارچ کی اسلام آباد میں آمد کے موقع پر سفارتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، سفارتخانوں کی جانب سے سفارتکا روں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق انقلابی اورسونامی لانگ مارچ کی وفاقی دارالحکومت میں آمد کے موقع پر امریکہ ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے سفارتخانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر چند سفارتخانوں نے اپنے سفارتکاروں کو ہدایت جاری کی ہیں اس موقع پر امن وامان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے لہذا وہ اس دوران اپنے گھروں میں موجود رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور صورتحال بگڑنے کی صورت میں سفارتکاروں کو کراچی کے قونصلیٹ خانوں میں منتقل کیا جاسکتا ہے ۔