پشاور میں شدید بارشوں سے18افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اعظم سواتی اسلام آباد میں سٹیج پر ناچ رہے ہیں،اسفندیارولی،یہ ہے نیا پاکستان،وزیرستان کے لاکھوں متاثرین بے یارومددگار ہے اور وزیراعلیٰ ناچ رہے ہیں،یہ بھی نیا پاکستان ہے، جلسہ عام سے خطاب

اتوار 17 اگست 2014 22:55

پشاور میں شدید بارشوں سے18افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ وزیراعلیٰ ..

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے نو منتخب مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ پشاور میں شدید بارشوں سے18افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اعظم سواتی اسلام آباد میں سٹیج پر ناچ رہے ہیں،یہ ہے نیا پاکستان،وزیرستان کے لاکھوں متاثرین بے یارومددگار ہے اور وزیراعلیٰ ناچ رہے ہیں،یہ بھی نیا پاکستان ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا مرکزی صدر منتخب ہونے کے بعد ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں سب سے زیادہ دھاندلی اے این پی کے ساتھ ہوئی ہے،دیگر سیاسی جماعتوں کا الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم تھا جبکہ ہمارا الیکشن کمشنر بیت اللہ محسود تھا،اگر احتجاج کرنا تھا تو دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنا عوامی نیشنل پارٹی کا حق بنتا تھا۔

(جاری ہے)

مگرہم نے جمہوریت کی مفاد میں شدید تحفظات کے باوجود الیکشن نتائج تسلیم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نوازشریف کے ساتھ نہیں ہے،ہم اس مینڈیٹ کے ساتھ ہیں جو عوام نے نوازشریف کو دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نوازشریف مل بیٹھ کر مذاکرات کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ کونسی جمہوریت ہے اور کونسا آئین ہے کہ50,60ہزار لوگوں کو جمع کرکے اسلام آباد کی سڑکوں پر وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جاتا ہے،آئین میں وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا طریقہ کار موجود ہے مگر عمران خان نے اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے غیر جمہوری راستہ اپنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح دھرنوں اور پستول کے ذریعے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا غیر جمہوری اور غیر آئینی مطالبہ مان لیا جائے۔