ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

پیر 18 اگست 2014 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کیدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم میرپور خاص ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور ایک دو مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہا تاہم گلگت بلتستان اور جنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابرآلود رہا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے اکثرعلاقوں میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش دروش میں چھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :