انجمن طلباء اسلام کاتین روزہ "سالمیت پاکستان طلباء کنونشن 29-30-31اگست مظفرآباد میں ہو گا‘آزاد کشمیر بھر سمیت پاکستان سے طلباء شرکت کریں گے

بدھ 20 اگست 2014 15:54

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) انجمن طلباء اسلام کاتین روزہ مرکزی کنونشن29تا31اگست مظفرآباد میں ہو گا۔آزاد کشمیر بھر سمیت پاکستان سے طلباء شرکت کریں گے۔مرکزی کنونشن پاکستان کے دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔۔ میڈیا سیل جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام کے مطابق انجمن طلباء اسلام پاکستان کے سالانہ مرکزی انتخابات،اراکین،کارکنان ،امناء کے لئے تربیتی نشستیں اور سالمیت پاکستان طلباء کنونشن 29تا31اگست مظفرآباد میں ہو گا۔

سالمیت پاکستان طلباء کنونشن کا مقصدوطن عزیز مین بڑھتی ہوئی،دہشت گردی،فرقہ واریت، انتہا پسندی،بدامنی،بے روزگاری،اور غیر ملکی قوتوں کی مداخلت کے خلاف پر امن صدائے احتجاج بلند کرناہے۔کنونشن میں پاکستان،آزادکشمیر کے تمام شہروں ،کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء،مذہبی سکالرز،سیاسی و سماجی زعماء،صحافی ،علماء ، وکلاء،اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

31اگست کو کشمیر فلسطین،عراق اوربرما میں مسلمانون کے قتل عام کے خلاف اپر اڈہ تا سنٹرل پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔میڈیا سیل کے مطابق انجمن طلباء اسلام کا انتہائی اہم اجلاس گزشتہ روز مرکزی دفترعید گاہ روڈ بالمقابل جامع مسجد الحرمین شریفین منعقد ہوا جس میں ناظم کنونشن راجہ ذاکر خان،سیکرٹری نشرو اشاعت محمد خالد مصطفائی،ناظم ضلع مظفرآباد سید دانیال گیلانی،جنرل سیکرٹری ضلع مطفرآباد راجہ وقاص دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں کنونشن کو کامیاب بنانے کے لئے اہم فیصلہ جات کئے گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا سالمیت پاکستان طلباء کنونشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔عالمی طاقتیں پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔حکمران قومی اور عوامی مسائل کے حل کے بجائے غیر ملکی دوروں پر ملکی خزانوں کو پانی کی طرح بہا رہے ہیں۔انھوں نے کہاانجمن طلباء اسلام پاکستان سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم ستم کی پرزور انداز میں مذمت کرتی ہے۔مسلمانوں کے قتل عام کوبند کرنے کے لئے اقوام متحدہ،او،آئی،سی اور دوسرے ادارے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔اسلام کے ٹھیکیداربغل مین چھری منہ میں رام رام کے بجائے عملی طور پر مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :