پاکستان عوامی تحریک کا لاپتہ کارکن شعیب یونس تشدد سے سنٹرل جیل گوجرانوالا میں شہید ہو گیا
جمعرات 21 اگست 2014 22:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی میڈیاسیل کے انچارچ راوٴاشتیاق نے کہا کہ انقلاب کا سویراجلدطلوع ہونے والاہے ۔انہوں نے کہ حکومت جمہوریت کے نام پر اپنی کرپشن بچاناچاہتی ہے ،اسلئے حکمرانوں کومزید ملک پرمسلط رہنے دیا گیا توملک تباہی کے دھانے پرچلاجائیگا،انہوں نے پولیس کی جانب سے تحریک کے قائدین اورکارکنوں کوحراسان کرنے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا لاپتہ کارکن شعیب یونس تشدد سے سنٹرل جیل گوجرانوالا میں شہید ہو گیا ۔
ریاستی دہشت گردی سے پاکستان عوامی تحریک کے شہداء کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔انقلاب کے بعد ایک ایک کارکن کے خون کا قصاص لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قاتل حکمرانوں کے حکم پر پنجاب پولیس کے غنڈے عوامی تحریک کے کارکنوں کو بد ترین تشدد کر کے شہید کر رہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 13اگست کو گوجرانوالاسے شعیب نامی کارکن قافلہ انقلاب میں شرکت کیلئے لاہور آیا جس کو گھر سے نکلتے ہی پنجاب پولیس نے اٹھا کر غائب کر دیا۔
اس کے بعد پولیس نے نجی جیل خانہ میں شعیب پر تشدد کے پہاڑ توڑے،جب اسکی حالت غیر ہو گئی تو سرکاری اہلکاروں نے ہمارے کارکن کو گوجرانوالا سنٹرل جیل میں قید کر دیا ۔جہاں وہ تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ۔بشارت جسپال نے کہا کہ اس قتل کو ہارٹ اٹیک کا نام دیا جا رہا ہے لیکن حکمران کان کھول کر سن لیں انقلاب کے بعد ایک ایک ظلم کا حساب لیا جائے گا۔قرآن پاک اور قانون کے مطابق حکمرانوں سے عوامی تحریک کے شہداء کا قصاص لیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.