امریکی صحافی کو قتل کرنیوالا داعش جنگجو برطانوی شہری نکلا ،تحقیقات جاری ہیں ،جنگجوبرطانوی شہری نکلاتوقانون کے مطابق سزادیں گے،ڈیوڈکیمرون کی امریکہ کو یقین دہانی

اتوار 24 اگست 2014 12:58

امریکی صحافی کو قتل کرنیوالا داعش جنگجو برطانوی شہری نکلا ،تحقیقات ..

لندن/دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) شام میں امریکی صحافی جیمز ونے کا سر قلم کرنے والا داعش جنگجو برطانوی شہری نکلا،جان نامی جنگجو لندن کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے امریکہ کو یقین دلایاہے کہ وہ مذکورہ برطانوی شہری کے خلاف کارروائی کریں گے،میڈیارپورٹس کے مطابق شام کے شہر رقاء میں داعش کے ہاتھوں یرغمال رہنے والے ایک شخص نے صحافی کے قاتل کی شناخت کی اور بتایا کہ جان رواں سال غیر ملکی یرغمالیوں کا محافظ تھا، برطانوی اخبار دی کی رپورٹ کے مطابق جان نے رواں سال کے آغاز میں 11 غیر ملکی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات کا کردار ادا کیا تھا۔

ان یرغمالیوں کو رہائی کے بعد ترک حکام کے حوالے کیا گیا تھا جہاں سے انہیں ان کے آبائی ملکوں کو روانہ کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :