آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے، کور ہیڈکوارٹر کراچی کا دورہ

بدھ 27 اگست 2014 16:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کور ہیڈکوارٹر کراچی کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا اور ایئر پورٹ حملے کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے ملاقات کی اور شہداء کی قربانیوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر ایئر پورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔