عمران خان نے حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے پاک فوج کی ،ثالثی کی پیشکش قبول کرلی ، ڈیڈلائن میں 24گھنٹوں میں توسیع کردی
ہم ملک کی خاطربات چیت کیلئے تیارہیں لیکن آپ کاکپتان کبھی اپنے کارکنوں اورقوم کومایوس نہیں کریگا،آج حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے توٹھیک ورنہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کروں گا،نوازشریف خوش فہمی میں نہ رہیں یہ تحریک آگے بھی بڑھ سکتی ہے ،جسے کنٹرول کرناآپ کے بس کی بات نہیں ، یہ تاثردیاگیا تحریک انصاف بندگلی میں جاچکی ہے ،مگرایساکچھ بھی نہیں ،تحریک انصاف نہیں حکومت خوداس وقت بندگلی میں ہے،آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب
جمعرات 28 اگست 2014 23:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پاک فوج کے ثالث کے کردارکی پیشکش قبول کرتے ہوئے حکومت کو دی گئی ڈیڈلائن میں 24گھنٹوں میں توسیع کردی ہے ،اپنے خطاب میں عمران خان نے کہاکہ ہم ملک کی خاطربات چیت کیلئے تیارہیں لیکن آپ کاکپتان کبھی اپنے کارکنوں اورقوم کومایوس نہیں کریگا،آج اگرحکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے توٹھیک ورنہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کروں گااورنوازشریف اس خوش فہمی میں نہ رہیں یہ تحریک آگے بھی بڑھ سکتی ہے ،جسے کنٹرول کرناآپ کے بس کی بات نہیں ،ان کاکہناتھاکہ یہ تاثردیاگیاکہ تحریک انصاف بندگلی میں جاچکی ہے ،مگرایساکچھ بھی نہیں ،تحریک انصاف نہیں حکومت خوداس وقت بندگلی میں ہے ۔
(جاری ہے)
ان کاکہناتھاکہ میری درخواست پرپاکستانیوں نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کردی ہے جس کاثبوت یہ ہے کہ پشاورمیں سول سوسائٹی کے اراکین نے بجلی کے بلوں کوآگ لگائی ہے ،ان کاکہناتھاکہ آرمی چیف جنرل راحیل کے کہنے پروہ مذاکرات کیلئے حکومت کومزیدچوبیس گھنٹوں کاوقت دیتی ہے ،لیکن جب تک تحریک انصاف اپنے مقاصدحاصل نہیں کرلیتی ،دھاندلی میں ملوث افرادکوسزانہیں دی جاتی اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹے گی اوراگرتحقیقات میں دھاندلی ثابت ہوگئی توہرصورت میں دوبارہ انتخابات ہوں گے ۔
قبل ازیں انہوں نے کہاکہ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کی تحریک کامقصدہرپاکستانی کومساوی حقوق دلواناہے ،جس کیلئے وہ کسی بھی حدتک جانے کیلئے تیارہیں ۔ان کاکہناتھاکہ ان کی ساری زندگی انسانیت کی خدمت سے بھری پڑی ہے اوراگروہ سیاست نہ کریں توانہیں اللہ پاک نے وہ سب کچھ دیاہے جس کی ایک انسان کوخواہش ہوتی ہے ۔ان کاکہناتھاکہ دنیامجھ پرہنستی تھی کہ کینسرکے ہسپتال میں سترفیصدمریضوں کافری علاج کیسے ہوگا؟اورایک امریکی ڈاکٹرنے واضح طورپرکہاتھاکہ اگرپانچ فیصدسے زائدکینسرکے مریضوں کامفت علاج کیاگیاتوہسپتال تین ماہ میں بندہوجائیگا،مگرآج سترکروڑسے قائم ہونے والایہ ہسپتال ہرسال 350کروڑروپے کاخسارہ برداشت کرکے سترفیصدغریب مریضوں کامفت علاج کرتاہے جبکہ بریڈفورڈیونیورسٹی کی طرف سے انہیں چانسلرکی پیشکش کی گئی جس پرانہوں نے بریڈفورڈیونیورسٹی سے میانوالی کے دیہاتی علاقے میں نمل یونیورسٹی بنوانے کی درخواست کی اورآج یہ یونیورسٹی نوے فیصدغریب طلباء وطالبات کومفت ڈگریاں دیتی ہے اوراگریہی ڈگری باہرسے لی جائے توتین سے ساڑھے تین کروڑروپے لگ جاتے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کے قیام کامقصدہرپاکستانی کومساوی حقوق ،انصاف کوبول بالااورانسانیت کانظام قائم کرناتھاجوحاصل کرکے رہیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
مفتاح اسماعیل اور حماد اظہر کے درمیان سوشل میڈیا پر گرما گرمی
-
بڑی سعودی کمپنیوں کے سربراہان پر مشتمل وفد رواں ہفتے پاکستان پہنچے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.