پیر سے بدھ کے دوران ملک میں کئی مقامات پربارش کا امکان

ہفتہ 30 اگست 2014 13:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پیر سے بدھ کے دوران سندھ کے اکثر مقامات اور پنجاب ، خیبر پختونخواہ، شمالی مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ بلوچستان میں کئی دن سے جاری گرمی کی لہر میں اب تک کمی نہ آسکی۔

(جاری ہے)

سندھ میں تھرپارکر،مٹھی سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعدگرمی رہی ‘نواب شاہ ، دادو ، جیکب آباد میں موسم خشک رہا ۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی لسبیلہ اور دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔