سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ،
ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراء، کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا
پیر 15 ستمبر 2014 21:29
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے کی جبکہ اجلاس میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ارکان سندھ اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس کے حوالے سے سید سردار احمد نے بتایا کہ اس اجلاس میں ارکان اسمبلی کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراء، کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت سندھ کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے اور شہر میں امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں۔(جاری ہے)
اجلاس میں حکومت سے کہا گیا کہ ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کو جلد از جلد جاری کیا جائے تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکے۔
سید سردار احمد نے بتایا کہ اجلاس کے بعد ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے ایک قرارداد اسمبلی میں جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کا آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں یہ شامل کیا جائے کہ جس دن سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہو، اسی دن پہلے روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پر بحث کرائی جائے۔ سردار احمد نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں ایک اور قرارداد جمع کرائی جائے گی جس میں کہا جائے گا کہ آئندہ اجلاس میں بلدیاتی نظام کے معاملے پر بحث کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.