
جعفر آباد،ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام بنیادی مراکز صحت میں ادویات وافر مقدار میں پہنچا کر ڈاکٹرز اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے،محمد سلیم کھوسہ
منگل 16 ستمبر 2014 17:24
جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) جعفرآباد میں محکمہ صحت کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پی پی ایچ آئی آفس میں اجلاس،تمام بنیادی مراکز صحت میں ادویات کی ترسیل اور ڈاکٹرز سمیت دیگر عملے کو ڈیوٹی میں غفلت نہ برتنے کی سختی سے تاکید کی گئی،ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام بنیادی مراکز صحت میں ادویات وافر مقدار میں پہنچا کر ڈاکٹرز اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی محمد سلیم کھوسہ،رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت جعفرآباد کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس پی پی ایچ آئی آفس میں زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جمال الدین جمالی کے منعقد ہوا۔
اجلاس میں پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ پروگرام منیجر محمد سلیم کھوسہ،ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین گولہ سمیت بنیادی مراکز صحت کے انچارج ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں محکمہ صحت کی ماہانہ کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔(جاری ہے)
اس موقع پر پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم محمد سلیم کھوسہ نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع جعفرآباد اور ضلع صحبت پور میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام بنیادی صحت مراکز کو دو ماہ کیلئے وافر مقدار میں ادویات مہیا کی گئی ہیں جبکہ مختلف تحصیلوں میں ڈاکٹرز کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جعفرآباد زید بن مقصود کے احکامات کے مطابق تمام ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے وہ ان حالات میں اپنی ڈیوٹی یقینی بنائیں اگر کوئی بھی ڈاکٹر یا عملہ غیر حاضر رہا تو اسکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔جعفرآباد کے بعض بی ایچ یوز میں سینئر ڈاکٹرز کو تعینات کیا گیا ہے۔اجلاس میں بنیادی مراکز صحت کے انچارج نے شرکاء کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈاکٹرز اور عملہ غریب عوام کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھ کر انجام دینگے اور انتظامیہ کیساتھ بھی مکمل تعاون کیا جائیگا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جمال الدین جمالی نے کہا کہ اگر کسی بھی بنیادی مرکز صحت میں ادویات کی کمی کا سامنا ہو تو دو دن قبل ہی اطلاع دی جائے تاکہ ادویات کی فوری ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ ضلع جعفرآباد اور صحبت پور میں 9ایمبولینس آن روڈ ہیں مریضوں کو فوری طور پر دیگر اسپتالوں کو منتقل کرنے اور ادویات کی بروقت ترسیل بھی ایمبولینس کے ذریعے کی جائیگی جبکہ ویم کے بعد ماں اور بچے کو بھی ویکسین کرنا لازمی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ مزمل اسلم
-
راولپنڈی؛ گھریلو جھگڑے پر دیورانی نے مبینہ طور پر جٹھانی کو آگ لگا کر قتل کر دیا
-
حکمرانوں کے پاس عوام کے پیسے اپنی مرضی کی جگہوں پر خرچ کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے، خالد مقبول
-
ر*جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کی بجٹ میں کروڑوں کی خردبرد،2کروڑ کا صفایہ
-
سیلاب سے 500 ارب کا نقصان، امداد کے بجائے خود انحصاری پر توجہ دیں گے‘ احسن اقبال
-
شجاع آباد میں بند ٹوٹنے سے پڑنے والا شگاف 400 فٹ تک بڑھ گیا، مزید دیہات ڈوب گئے
-
پاکستان کے استحکام کے خلاف سازشیں کرنے والی اندرونی اور بیرونی قوتوں کو ذلت آمیز شکست دی جائے گی، خواجہ آصف
-
لاہور میں زہریلے دہی بھلے کھانے سے 2 افراد جاں بحق، تیسرے کی حالت تشویشناک
-
ورچوئل ایسٹ سروس فراہمی کیلئے لائسنسنگ کا آغاز، عالمی اداروں کو پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کا حصہ بننے کی دعوت
-
بارشوں کے 11 ویں سپیل کا الرٹ جاری، کئی علاقوں میں بادل برسنے کا امکان
-
فیصل آباد اور عمان کے درمیان پروازوں کا سلسلہ نومبر سے شروع ہو جائے گا
-
ہماری ساڑھے 5ماہ کی حکومت کے فنڈز نہ روکے جاتے تو گجرات نہ ڈوبتا، پرویز اٰلہی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.