رحیم یارخان،آوارہ کتے کے حملے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا

منگل 14 اکتوبر 2025 19:38

رحیم یارخان،آوارہ کتے  کے حملے سے 2 سالہ بچہ      جاں بحق   ہوگیا
رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) رحیم یارخان نورے والی کے علاقے میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کے مطابق نورے والی کے علاقے میں گلی میں کھیلتے ہوئے 2 سالہ بچے پر آوارہ کتے نے حملہ کردیا جسکے نتیجے میں حسنین نامی 2 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا ،والدین نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ جاں بحق ہوگیا ۔بچے کے موت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں ،جبکہ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔