ٹریفک پولیس لائنزٹھوکر نیاز بیگ اور19ٹریفک سیکٹرز میں ڈینگی سپرے کر دیا گیا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 13:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر ٹریفک پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ اور 19ٹریفک سیکٹرز میں ڈینگی سپرے کر دیا گیاجبکہ شہر بھر کے دیگرٹریفک سیکٹرز میں سپرے کا عمل جاری ہے۔ سی ٹی او نے ایس پی ہیڈ کواٹرز کو ہدایت کی ہے کہ اپنی نگرانی میں سپرے کا کام بہتر طریقے سے مکمل کروائیں انہوں نے بتایا کہ فورس کی صحت اور تندرستی کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس رواں مون سون کے موسم میں دوسری مرتبہ ٹریفک دفاتر اور سیکٹرز میں ڈینگی سپرے کروایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ صحتمند سٹاف ہی اپنی ذمہ داری پھر پور طریقے سے سرانجام دے سکتے ہے جبکہ ٹریفک دفاتر میں آنے والے شہریوں کو ڈینگی سے پاک ماحول فراہم کرکے پولیس عوام دوستی کے رشتے کومزید بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ سیکٹر ز میں موجود کولر اور گملوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور صفائی پر خصوصی توجہ رکھیں ۔تاکہ ٹریفک دفاتر میں آنیوالے شہریوں کو سٹی ٹریفک پولیس بارے خوشگوار تاثر ملے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں خود ٹریفک سیکٹرز کا وزٹ کروں گا اگر کسی سیکٹر میں صفائی کے انتظامات تسلی بخش نہ ہوئے تو سخت ایکشن لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :