کوئٹہ ،تھانہ ائیرپورٹ ،ملحقہ علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی ،طویل لوڈشیڈنگ پرعلاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں،ملک ہاشم خان

ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:09

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) کوئٹہ کے علاقے تھانہ ائیرپورٹ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی اور طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے علاقہ مکین اور شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور کاروبار زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے علاقہ مکین ملک ہاشم خان ، محمد نصیر خان ، حاجی قطب بازئی ، حاجی ملک حبیب بازئی ، حاجی فضل اچکزئی ، حاجی نورالدین ، حاجی خوشحال خان بازئی ، حاجی بدل خان بازئی ، بہلول دانہ بازئی ، حاجی گل محمد آکا خیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے علاقے میں پہلے بجلی کوئٹہ شہر کو فراہمی کی طرح فراہم کی جارہی تھی گزشتہ کئی روز سے علاقے میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ شروع کی گئی ہے ہمیں معلوم ہوا ہے کہ علاقے کا کنکشن کاٹ کر کلی نوحصار سے جوڑ دیا گیا حالانکہ ائیرپورٹ چوک کا علاقہ کاروباری اور رہائشی علاقہ اسے دیہات کے ساتھ جوڑنا سمجھ سے بالاتر ہے جس میں کیسکو حکام کی ملی بھگت بھی شامل ہیں بیان میں کہا گیا کہ مکینوں نے اس مسئلے سے تنگ آکر کیسکو حکام سے رابطہ کیا اور تحریری طور پر بھی آگاہ کیا تاحال اس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس کی وجہ سے علاقہ مکین ذہنی کوفت میں مبتلا ہے بیان میں کہا کہ مذکورہ علاقہ کمرشل اور انڈسٹریل اعتبار سے پہنچانا جاتا ہے اور لوگ ماہانہ بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں کیسکو اور حکومت کو ریونیو مل رہا ہے اور علاقے میں بجلی چوری کا بھی کوئی عمل نہیں ہے کیسکو انتظامیہ کی جانب سے اپنائے جانے والا رویہ درست نہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے اور مذکورہ علاقے کے ساتھ بلوچستان کی معروف آئی ٹی یونیورسٹی بھی موجود ہے جس کے سینکروں طلبہ و طالبات اسی علاقے میں ر ہائش پذیر ہے جو بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے اور ان کی درس وتدریس بری طرح متاثر ہورہی ہے جب سے کنکشن دوسری جانب لگایا گیا ہے اس وقت سے علاقے میں پندرہ گھنٹے سے زیادہ بجلی غائب رہتی ہے انہوں نے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سیمت کیسکو کے چیف ایگزیکٹو سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو حل کرکے عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔