چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کا دورہ میرپور،لاریب ہائیڈرل پاور پراجیکٹ بانگ منگلا کا معائنہ

ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:13

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) آزادکشمیرکے چیف سیکرٹری خضرحیات گوندل نے دورہ میرپور کے دوران پرائیویٹ سیکٹر میں قائم لاریب ہائیڈرل پاور پراجیکٹ بانگ منگلاکا معائنہ کیا ۔ انھوں نے لاریب پاور پلانٹ کے مختلف شعبے دیکھے ۔ اس موقع پر لاریب انرجی پلانٹ کے چیف ایگزیکٹو سیدحسنین حیدر نے انھیں ہائیڈرل کے شعبہ سے بجلی کی پیدوار کے سلسلہ میں بریفننگ دی ۔

جب کہ اس موقع پرلاریب انرجی پراجیکٹ کے بانی حاجی عزیز احمد خان ،جنرل منیجر پلانٹ و ٹی این بی ملائیشیاء حاجی اعظم سلیمان ،پلانٹ منیجر عباس شہانی ،کمشنر میرپور ڈویژن سید ظہور الحسن گیلانی ،ڈی آئی جی پولیس ڈاکٹر خالد چوہان ، ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طارق ،ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم،ایس ایس پی منگلا سیکورٹی شہریار خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری امجد اقبال کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری خضرحیات گوندل نے لاریب ہائیڈرل کے منصوبے کی پاور جنریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آزادکشمیر میں بجلی کے بحران سے نکلنے کا واحد حل یہ ہے کہ ہائیڈرل کے شعبہ سے زیادہ سے زیادہ بجلی پیدا کی جائے ۔انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ہائیڈرل کے جاری منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں خاطر خواہ کمی آئیگی ۔

متعلقہ عنوان :