شاہ غلام قادر کا دورہ نیلم پیپلز پارٹی، مسلم کانفرنس کے ہمدروں کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) سابق سپیکر قانون سازاسمبلی وسیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزادکشمیرشاہ غلام قادرکادورہ نیلم پیپلزپارٹی /مسلم کانفرنس کے ہمدردوں کیلئے پریشانی کاباعث بن گیا۔گزشتہ ہفتے وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید نے نیلم کے متعدد سرکاری ملازمین کے گلے میں ہارڈالتے ہوئے کہاتھا کہ پاکستان سے میاں نوازشریف کی حکومت جارہی ہے آئندہ پاکستان وآزادکشمیر میں پی پی ہی کی حکومت ہوگی ،انہوں نے پاکستان میں حکومتی مشکلات اورنیلم کے سرکاری ملازمین کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ن لیگ کو کمزور کرنے کے دعوے کیے تھے ، تاہم شاہ غلام قادر کادورہ نیلم کے دوران متعدد اہم شخصیات وسرکاری ملازمین ان کے پاس پہنچ گئے اور حلفاً اقرارکرتے ہوئے کہاکہ ہماری ملازمت کی مجبور ی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیر تعلیم نے ہمارے نام اخبارات میں شائع کیے کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کیاہے اس موقع پر متعدد ملازمین واعلیٰ شخصیات کاکہنا تھا کہ ہم ایم سی وپی پی چھوڑ چکے ہیں وزیر تعلیم عوام کے دلوں کے بجائے ملازمین پرآرڈر کی حکومت کرنا چاہتے ہیں جوبے سود رہے گی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن نیلم کے ترجمان محمد اقبال مغل نے ایک بیان میں کہا کہ ملازمین نے 2011ء کے الیکشن میں وزیر تعلیم کو نیلم سے مسترد کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس اپنے انجام کوپہنچ چکی ہے وہ اپنے ان کارکنوں کو بھی پارٹی چھوڑنے سے نہیں روک سکتے جو ایک ایک ماہ کی ڈیڈلائن دیکر جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دورے کے دوران یہ بات عیاں ہوئی ہے کہ نیلم کے ملازمین نے بھاری اکثریت سے میاں وحید کومسترد کیاہے۔وہ شاہ غلام قادر کوہی نجات دہند ہ سمجھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :