
داعش کے زیر کنٹرول علاقوں میں محرم کے بغیر عورت کے گھر سے نکلنے پر پابندی عائد،زیرکنٹرول علاقوں میں ہرچیز کا رنگ سیاہ، تعلیم، صحت، پانی و بجلی، مذہبی امور اور دفاع کی وزارتیں بھی قائم
پیر 22 ستمبر 2014 20:26

بیر وت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کے زیر کنٹرول علاقوں میں ہر چیز سیا ہ رنگ کی ہے، مردوں کی پگڑیا ں ہو یا خواتین کے برقعے حتی کہ اسلامک اسٹیٹ نے کئی علاقوں میں تو سیاہ رنگ کے پاسپورٹ تک جاری کر دئے ہیں۔ فرانسیسی ٰخبررساں ادارے کے مطابق اسلامک اسٹیٹ کا گڑھ سمجھے جانے والے صوبہ رقعہ میں سرگرم ایک کارکن ابو یوسف کے بقول ہر جگہ داعش کے سیاہ جھنڈے موجود ہیں، خواتین سر سے لے کر پاں تک کالے رنگ کے برقعے پہنتی ہیں اور انہیں صرف اسی صورت میں گھر سے نکلنے کی اجازت ہے کہ جب ان کے والد، بھائی یا خاوند ان کے ہمراہ ہوں۔
یوسف نے مزید بتایا کہ جنگجو سڑکوں پر کلاشنکوف لئے گشت کرتے نظر آتے ہیں جبکہ ان افراد کو اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہے جو باقاعدہ لڑائی کا حصہ نہ بنتے ہوں جنگجوں نے زندگی کے ہر شعبے پر سخت کنٹرول قائم کر رکھا ہے اور مرد و خواتین کے امور پر بھی ان جنگجوں کی سخت نگرانی ہے، خانسہ بریگیڈمیں اسلامک اسٹیٹ کی خواتین ارکان شامل ہیں اس بریگیڈ کی اراکین مسلح ہوتی ہیں اور انہیں اختیار ہے کہ وہ سڑک پر کسی بھی خاتون کو روک کر اس کی تلاشی لے سکیں۔(جاری ہے)
اسی طرح مردوں کے معاملات کا نگران حسبیح بریگیڈ ہے۔ تعلیم، صحت، پانی و بجلی، مذہبی امور اور دفاع جیسے متعدد دیگر شعبوں کیلئے وزارتیں بھی قائم کر رکھی ہیں جو سابقہ سرکاری عمارات میں کام کر رہی ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے‘ ٹرمپ پرامید ہوگئے
-
ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے، امریکا
-
فلائی دبئی اور اماریٹیک کے درمیان شراکت، عملے کے لیے بائیومیٹرک اسمارٹ گیٹس متعارف
-
سعودی عرب میں3 لاکھ 34 ہزار شہریوں کی اے آئی تربیت مکمل
-
آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
امریکا، ٹیکساس میں طوفان سے تباہی،24افراد ہلاک
-
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دئیے
-
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
-
ایران کا جوہری منصوبہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا، امریکی عہدیدار
-
مسجد نبوی ﷺکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا استعمال
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
مہاراشٹرمیں 2 لاکھ ٹرکوں کی ہڑتال، ای چالان اورہراسانی کیخلاف احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.