وزیرداخلہ کا جامعہ تعلیم القرآن راولپنڈی کے مہتمم مولانا اشرف علی کو ٹیلی فون ، ان کے بیٹے اور جامعہ تعلیم القرآن کے ناظم مفتی امان اللہ کے قتل کے واقعہ پر دکھ اور اظہار افسوس،ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا یقین دلایا
منگل 23 ستمبر 2014 20:57
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے جامعہ تعلیم القرآن راولپنڈی کے مہتمم مولانا اشرف علی کو ٹیلی فون کرکے ان کے بیٹے اور جامعہ تعلیم القرآن کے ناظم مفتی امان اللہ کے قتل کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا یقین دلایا ہے۔
(جاری ہے)
جامعہ تعلیم القرآن کے ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے مولانا اشرف علی سے بات چیت کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور مذہبی رہنماؤں کی طرف سے قانون کو ہاتھ میں نہ لینے کے جذبے کو سراہا۔
مولانا اشرف علی نے اس امر پر زور دیا کہ اگر 10محرم کو جامعہ تعلیم القرآن پر ہونے والے حملے کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچا دیا جاتا تو شاید یہ واقعہ رونما نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام امن واستحکام پر یقین رکھتے ہیں لیکن ہمارے صبر کا دامن اب لبریز ہورہا ہے۔انہوں نے کراچی اور دیگر مقامات پر بھی علماء کرام کے قتل کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام واقعات کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
کرغیزستان: واپسی کے منتظر طلبہ کی طویل قطاریں
-
افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے،آئی ایس پی آر
-
جیل میں قید کینسر کی مریضہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت بگڑ گئی
-
انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث سکیورٹی اہلکار امن مشن پر؟
-
ہمارا مشن ہے 200 کلو میٹرفاصلے سے چاند کی تصویر لی جائے،ٹیم ممبر آئی کیوب قمر
-
ثاقب نثارنے پیغام بھیجا نواز شریف اورمریم کیخلاف بیان دوتوپارلیمنٹ جاگی: طلال چوہدری
-
صدرآصف علی زرداری کے ون چائنا پرنسپلپرریمارکس انتہائی قابل تعریف ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ
-
آئی کیوب کیو، 9 ہزارکلو میٹرسے چاند کی لی گئی تصاویرموصول
-
قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر بیوپاریوں سے کوئی فیس نہ لینے کا فیصلہ
-
حکومت پنجاب کا صنعتی مراکز میں پراپرٹی کے کاروبار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
وزیربلدیات سندھ سعید غنی کی پولینڈ کی مختلف سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے ملاقات
-
ملک کیلئے تحریک انصاف سمیت سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا،یوسف رضا گیلانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.