پاکستان اورچین نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ،وزیراعظم نواز شریف
بدھ 1 اکتوبر 2014 11:19
اسلام آباد/بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اورچین نے عالمی اورعلاقائی معاملات پر ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔اقتصادی راہداری منصوبے سے دونو ں ممالک کے سٹریٹجک تعلقات کو فروغ ملے گا۔
(جاری ہے)
چین کے 65ویں یوم تاسیس کے موقع پر چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کے نا م خط میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین کا باہمی تعلق اوراعتماد مضبوط دوستی کی بنیاد ہے،اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں ترقی کی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، اس منصوبے سے پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ ملے گا،وزیراعظم نے اپنے خط میں چینی حکومت اور عوام کو یوم تاسیس کی مبارکباد بھی دی ہے۔
ادھرچین میں قومی دن کا جشن بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے۔ دارالحکومت بیجنگ کے تیان من اسکوائر پر رنگارنگ تقریب ہوئی جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شاندار پریڈ کے بعد قومی پرچم لہرایا گیا۔ چین کا قومی ترانہ بجایا گیا اور گولڈن واٹر برج سے 10 ہزار کبوتر اور 30 ہزار غبارے فضا میں چھوڑے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.