آئندہ 24 گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہیگا،محکمہ موسمیات

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔1 1اکتوبر 2014ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ گلگت بلتستان میں استور، غذر، دیامر، ہنزہ نگر سمیت دیگر مقامات میں موسم ہلکا سرد ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں ملتان ، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان ، میں موسم خشک ہے گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں گرمی کم ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں ابر آلود ہے۔ دوسری جانب سندھ میں کراچی، نواب شاہ، بدین، جیکب آباد، لاڑکانہ سمیت بیشتر شہروں میں سورج آگ برسارہا ہے،شہری شدید گرمی ،حبس اور لو کے باعث گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے۔

متعلقہ عنوان :