چالیس سال بعد ماہ اکتوبر میں موسم کی تبدیلی کا عمل دوبارہ شروع

منگل 14 اکتوبر 2014 13:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) چالیس سال کے بعد ماہ اکتوبر میں موسم کی تبدیلی کا عمل دوبارہ شروع ہوا ہے۔ 1973ء ماہ اکتوبر کی دس تاریخ سے موسم میں تبدیل ہوجاتی تھی اور لوگ گرم لباس کیساتھ ساتھ رات کو سونے کیلئے کمبل اور لحاف کا استعمال کرتے تھے۔

(جاری ہے)

1974ء میں اچانک موسم کی تبدیلی رونماء ہوئی اور سردی کا موسم اکتوبر کی بجائے نومبر میں تبدیل ہوگیا اور 1974ء سے لیکر 2013ء تک پاکستانی عوام پنکھوں‘ ایئر کنڈیشنڈ کا استعمال کرتے رہے مگر دنیا بھر میں اچانک موسم کی تبدیلی کے بعد رواں سال 2014ء کے ماہ اکتوبر کے ابتدائی دنوں میں بارشوں کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے اس کیساتھ ہی پہاڑوں پر برفباری بھی شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے موسم نے تبدیلی لیتے ہوئے 14 اکتوبر سے عوام نے گرم کپڑوں اور جرسیوں سویٹروں کا استعمال شروع کردیا ہے جبکہ رات کے وقت کمبل اور لحاف استعمال کررہے ہیں اس طرح دوبارہ یہ موسم چالیس سال کے بعد شروع ہوا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا بھی کہنا ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ اسی طرح چلتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :