وفاقی دارالحکومت میں موسم کی انگڑائی ،سردی کی شدت میں اضافہ

منگل 14 اکتوبر 2014 23:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) وفاقی دارالحکومت میں موسم کی انگڑائی سردی کی شدت میں اضافہ شہری گرم ملبوسات کے ساتھ ساتھ چائے اور گرم کھانے پینے پر مجبور جبکہ ٹھنڈ لگنے کی وجہ سے نزلہ ‘ زکام اور فلو میں بھی اضافہ‘ سر کو ٹھنڈ سے بچانے کیلئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پمز تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے موسم نے انگڑائی لی ہے اور اچانک سردی کی شدت کی وجہ سے اکثر شہریوں کو نزلہ ‘ زکام اور فلو کی شکایت شروع ہوگئی جبکہ اکثر شہریوں نے تو گرم ملبوسات پہننے شروع کردیئے تاہم چائے کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات کی خریداری میں میں ابھی دیکھنے کو ملا ۔

موسم کی تبدیلی پر پمز ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے آن لائن کو بتایا کہ شہریوں کو سر اور سینے کو ٹھنڈ سے بچانا چاہئیے اور کوشش کریں کہ تمام احتیاطی تدابی راپنائیں جس سے نزلہ ‘ زکام اور فلور سے بچاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :