اگلے دو روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور آبر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

بدھ 15 اکتوبر 2014 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور آبر آلود رہے گا ۔ راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کے ساتھ موسم مزید سرد ہوگا ۔

(جاری ہے)

جبکہ گزشتہ دو روز کی بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے ملک کے جنوبی پنجاب اور سندھ میں درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں ہوئی تاہم بیشتر علاقوں میں موسم معتدل رہا گزشتہ روز ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت میں اسلام آباد 18، لاہور 23، کراچی ، گوادر ،35، پشاور 18، کوئٹہ 20ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :