ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چار روز تک موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان

جمعرات 16 اکتوبر 2014 14:28

اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چار روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے ۔
تاہم پنجاب کے جنوبی علاقوں اور سند ھ میں زیادہ تر موسم گرم رہے گا ۔

(جاری ہے)

جبکہ خیبر پختون خواہ سمیت شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گہرے بادل رہے گے ۔ ملک کے زیاد ہ تر علاقوں میں گزشتہ دو روزسے جا ری بارش کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا ہے ۔وفاقی درالحکومت میں جاری دھرنے کے شرکاء نے سردی بڑ ھ جانے پر بھی اپنے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ، گزشتہ روز زیاد ہ سے زیادہ درجہ حرارت کراچی36 اسلام آباد25 لاہور 28لسبیلا ،تربت 36 لاہور پشاور27 کوئٹہ 23 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :