آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا

اتوار 19 اکتوبر 2014 14:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا،مالاکنڈ، پشاور اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع صاف رہا  مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں جزوی طور پر ابرآلود دیکھا گیاگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی یہی صورتحال برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ،،ہزارہ، پشاورڈویڑن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے، آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

متعلقہ عنوان :