کراچی،رزاق آبادپولیس اسٹیشن کےقریب پولیس مقابلہ، 9 دہشتگرد مارےگئے
اتوار 26 اکتوبر 2014 17:37
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) کراچی میں نیشنل ہائی وے پر محمد خان گوٹھ میں دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں کالعدم تنظیم کے نو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید ترین اسلحہ، گولا بارود کا ڈھیر اور خود کش جیکٹس بھی برآمد ہوئیں۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق نیشنل ہائی وے پر محمد خان گوٹھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیزمواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، جب کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ کارروائی کےدوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہر میں محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارود سے بھرا رکشا بھی برآمد کیا گیا، ملزمان شہر میں متعدد تخریب کاری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کافی عرصے سے کراچی پولیس کو مطلوب تھے۔ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے گزشتہ دنوں قائد آباد میں پولیس اہلکاروں سے چھینا گیا سرکاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.