دھرنوں پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوا ،عمران خان پارلیمنٹ میں اپنا موقف پیش کرسکتے ہیں ،پرویز رشید ،بھارت اور ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر پاکستان سفارتی کوششیں کررہاہے ،وزیر اطلاعات کا انٹرویو
اتوار 26 اکتوبر 2014 21:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ دھرنوں پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوا ،عمران خان پارلیمنٹ میں اپنا موقف پیش کرسکتے ہیں ،بھارت اور ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر پاکستان سفارتی کوششیں کررہاہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پارلیمنٹ میں اپنا موقف پیش کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان جمہوری طریقوں کے بجائے طاقت کے ذریعے ایشوز حل کرنے کے درپے ہیں تاہم حکومت نے مذاکرات کیلئے اپنے دروازے بند نہیں کئے اور اپوزیشن جرگہ بھی اس سلسلے میں اپنی کوششیں کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر کا یہ فرض ہے کہ کسی بھی رکن کی جانب سے استعفیٰ پیش کئے جانے کی تصدیق کے بعد اس کا استعفیٰ منظور کرے، عمران خان نے اپنی پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کو سپیکر کے چیمبر میں انفرادی طور سے جانے سے روکا ہوا ہے جو اجتماعی طور پر سپیکر سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.