سمندری طوفان نیلوفر کے باعث ساحلی علاقوں میں موسلادھاربارش کا امکان

پیر 27 اکتوبر 2014 16:37

سمندری طوفان نیلوفر کے باعث ساحلی علاقوں میں موسلادھاربارش کا امکان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) سمندری طوفان نیلوفر کے باعث ساحلی علاقوں میں موسلادھاربارش کا امکان ہے۔چیف میٹرو لوجسٹ توصیف عالم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سمندری طوفان عمان کی طرف بڑھ رہا ہے، جیسے طوفان پاکستان کے ساحل کی طرف بڑھے گا تووہ کمزورہونا شروع ہوگا،طوفان سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے متاثرہوسکتے ہیں ، سندھ کے ساحلی علاقوں کراچی،بدین،کے ٹی بندر،ٹھٹھہ،ننگرپارکر،نوابشاہ،جامشورو میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

توصیف عالم کا کہنا تھا کہ بھارت میں طوفان کا اثرممبئی،احمدآباد اورگجرات کی طرف ہوگا۔انہوں نے خبردار کیا کہ ماہی گیر28 سے31 اکتوبرتک سمندرمیں نہ جائیں۔ چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم نے بتایاکہ آئندہ دو روز تک کراچی میں موسم گرم رہے گا تاہم سمندری طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد بارش کاامکان ہے جس سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :