بلاول بھٹو مسئلہ کشمیر ہر پلیٹ فارم پر اچھالنے کی بجائے پاکستان اور بھارت کے درمیان شعلہ فشاں ایشوز پر زیادہ توجہ دیں ، بی جے پی

پیر 27 اکتوبر 2014 22:54

بلاول بھٹو مسئلہ کشمیر ہر پلیٹ فارم پر اچھالنے کی بجائے پاکستان اور ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) بی جے پی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہر پلیٹ فارم پر کھڑے ہوکر کشمیر کے معاملے کو اچھالنے کی بجائے پاکستان اور بھارت کے درمیان شعلہ فشاں امور پر توجہ دیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے ترجمان نالین کوہلی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ملین مارچ کا انعقاد ہی غلط جگہ کیا گیا تھا جبکہ ایسے کسی مارچ کی ضرورت نہیں تھی تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ عادت ہے کہ وہ ہمیشہ کشمیر کو ایشو کو عالمی سطح پر لے جانے کے لئے کوشاں رہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اگر ایسے فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اچھالنے کے بجائے پاکستان اور بھارت کے درمیان دہشتگردی کے شعلہ فشاں معاملے ملک میں خواتین کی تعلیم اور پولیو کے خاتمے جیسے مسائل پر توجہ دیں تو یہ ان کے لیے اپنے ملک وقوم کی خدمت کرنے کا زیادہ بہتر انداز ہوگا