جادوئی دنیا کی سیر کرنے کے خواہش مند تیار ہوجائیں ، سنڈریلا کی تصوراتی کہانی پر مبنی فلم ان ٹو دی ووڈز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

جمعہ 7 نومبر 2014 17:38

جادوئی دنیا کی سیر کرنے کے خواہش مند تیار ہوجائیں ، سنڈریلا کی تصوراتی ..

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) جادوئی دنیا کی سیر کرنے کے خواہش مند لوگوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سنڈریلا کی تصوراتی کہانی پر مبنی فلم ان ٹو دی ووڈز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اب مارشل کی ہدایت کاری اور پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جسے جادو کے ذریعے بے اولاد کی نعمت سے محروم رکھا جاتا ہے فلم میں جادو گرنی کا مرکزی کردار ماربل اسٹریپ ادا کرتی دکھائی دینگی جبکہ دیگر اداکاروں میں ایملی بلنٹ جیمز کارڈن اینا کینڈرک ، کرس پائن سمیت دیگر شامل ہیں والٹ ڈزنی پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم پچیس دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :