آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ‘محکمہ موسمیات

جمعرات 13 نومبر 2014 12:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

رواں ہفتے گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں، شمالی بلوچستان اور مالاکنڈ میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ استور، ہنزہ، گلگت منفی 02، چترال، کالم، راولا کوٹ منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :