شہباز شریف کی ملکی مفادات کے منافی احتجاجی سیاست پر تحریک انصاف کی قیادت پر کڑی تنقید
جمعہ 14 نومبر 2014 23:20
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی دوسری قسط کی ادائیگی کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان، تحریک انصاف اور طاہر القادری کی ملک و قوم کے مفادات کے منافی احتجاجی سیاست پر کڑی تنقید کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دنوں چین میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی جس میں دنیا بھر کے عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔
چین کی قیادت اور عوام نے اس بڑے ایونٹ کے موقع پر جس یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا وہ نہ صرف لائق تحسین بلکہ قابل مثال بھی ہے۔ چینی رہنماؤں نے عوام کے تعاون سے بیجنگ جو کہ بدترین فضائی آلودگی کا شکار ہے کو ایک صاف اور شفاف شہر میں تبدیل کر دیا ۔(جاری ہے)
باہمی تعاون کے ساتھ شہر کی فیکٹریاں بند کی گئیں ا ور سڑکوں پر رواں ٹرانسپورٹ میں بھی ایک چوتھائی کمی کی گئی اور عالمی برادری پر واضح کیا کہ چینی قوم اپنے معزز مہمانوں کا کس طرح استقبال کرتی ہے جبکہ بدقسمتی سے پاکستان میں عمران خان اور ان کی جماعت تحریک انصاف کا ایسا منفی چہرہ سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے چینی صدر اور دیگر عالمی رہنما پاکستان نہ آ سکے۔
ان عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر دنیا میں پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ اسلام آباد شہر کو آلودہ کیا اور پوری قوم کا سر شرم سے جھکادیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.