بھارتی جارحیت اورمعاہدوں کی خلاف ورزیوں کے باوجود پاکستان کا جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ ، غلطی سے سرحد پار کرنے والے آٹھویں جماعت کے طالب علم کو واپس بھارت کے حوالے کردیا،
بھارت نے نہ توکبھی سیزفائر کے معاہدوں کے تقدس کا احترام کیا،نہ ہی24 دسمبر2013کے ڈی جی ایم اوز کے فیصلے کی پاسداری کی، لائن آف کنٹرول کے قریب کام کے دوران گرفتار کئے گئے یا غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانیوں کو کبھی واپس نہ کیا ، کئی کو جان بوجھ کر شہید کردیاگیا ،ذرائع
منگل 18 نومبر 2014 23:27
اسلام آباد /چکوٹھی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت ‘ غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانیوں کے قتل اور واپس نہ کرنے کے باوجود 2013ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری اور خیر سگالی کے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان داخل ہونے والے مقبوضہ کشمیر کے گاؤں جہاں نگرکے رہائشی منظر حسین کو بھارت کے حوالے کردیاجبکہ اس کے برعکس بھارت نے نہ توکبھی سیزفائر کے معاہدوں کے تقدس کا احترام کیا اور نہ ہی24 دسمبر2013کے ڈی جی ایم اوز کے فیصلے کی پاسداری کی، بھارت نے لائن آف کنٹرول کے قریب کام کے دوران گرفتار کئے گئے یا غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانیوں کو واپس نہ کیا جبکہ کئی کو جان بوجھ کر شہید کردیاگیا ۔
منگل کو ذرائع کے مطابق پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اور غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانیوں کے قتل اورواپس نہ کرنے کے باوجود لائن آف کنٹرول پر ڈی جی ملٹری آپریشنز کے اجلاس میں طے ہونے والے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے گاؤں جہا ں نگر کے رہائشی آٹھویں جماعت کے طالبعلم منظر حسین جوکہ غلطی سے سرحد عبور کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوچکا تھا‘ کو بھارت کے حوالے کردیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.