حافظ آباد، کی میں با اثر شخص نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو جانے والے رستہ میں دیوار تعمیر کر کے اُسے بند کر دیا

بدھ 19 نومبر 2014 21:14

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء)سکھیکی میں با اثر شخص نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو جانے والے رستہ میں دیوار تعمیر کر کے اُسے بند کر دیا۔ طالبات گندے پانی سے گزر کر سکول جانے پر مجبور۔ سکو ل کا رستہ بند ہونے پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ سکھیکی کے محلہ کوٹ نادر میں 1985میں بچیوں کی تعلیم کے لئے گورنمنٹ پرائمری سکول تعمیر کیا گیا اور جہاں ڈیڑھ سو سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں۔

(جاری ہے)

علاقہ کے بااثر شخص فلک شیر نے سکول کو جانے والے رستے پر دیوار تعمیر کر کے اُسے بند کر دیا جس وجہ سے طالبات کو سکول آنے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ گندے پانی سے گزر کر سکول آنے پر مجبور ہیں۔ سکول کا رستہ بند کرنے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کئی سال سے قائم سکول کے اس رستہ کو بند کر دیا گیا ہے جس سے ان کی بچیوں کو سکول آنے جانے میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سکول کے رستے کو فوری طور کھلوایا جائے۔