ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں موسم سرد رہے گا ‘محکمہ موسیمات

جمعرات 20 نومبر 2014 13:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں موسم سرد رہے گا ‘جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات بالائی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ‘ بالائی علاقوں میں سردی برقرار رہے گی۔ جمعے اور ہفتے کے دوران، گلگت بلتستان، کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ اور راولپنڈی ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی پانچ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :