ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

جمعرات 20 نومبر 2014 19:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں سرد موسم نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق 3 روز کے دوران گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جمعرات کو سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا

متعلقہ عنوان :