آرمی چیف کی امریکی حکام سے ملاقاتیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر اتفاق ،
پاکستان میں داعش کو ابھرنے کی اجازت نہیں دینگے پاک فوج دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی میں مصروف ہے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا آرمی چیف ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغان حکومت اور فوج سے مل کر کام کر رہے ہیں دہشتگردوں کو پاکستان کی سرزمین پر پناہ گاہیں نہیں بنانے دی جائیں گی خطے میں جلد امن لوٹ آئیگا ملاقاتو ں میں گفتگو عشائیے سے خطاب ، شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے امریکی حکام کااعتراف امریکہ پاکستان کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری اور تعلقات کا خواہشمند ہے امریکہ
جمعرات 20 نومبر 2014 22:08
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں داعش کو ابھرنے کی اجازت نہیں دینگے پاکستانی فوج دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی میں مصروف ہے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغان حکومت اور فوج سے مل کر کام کر رہے ہیں دہشتگردوں کو پاکستان کی سرزمین پر پناہ گاہیں نہیں بنانے دی جائیں گی خطے میں جلد امن لوٹ آئیگا گزشتہ روز بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اپنے وفد اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کے ہمراہ امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ارکان ، سینٹ کی مسلح افواج کمیٹی اور انٹیلی جنس کے بارے میں سلیکٹ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس میں جنرل راحیل شریف نے علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے بارے میں پاکستان کا نقطہ نظر سمجھنے پر امریکی قومی سلامتی کی مشیر کا شکریہ ادا کیا۔
(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق سینیٹ کی امورِ خارجہ کی کمیٹی کے ارکان نے بھی جنرل راحیل سے ملاقات کے بعد شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے نتائج کو سراہا۔
بیان کے مطابق کمیٹی نے تسلیم کیا کہ پاکستانی افواج کے کامیاب آپریشن کی وجہ سے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ آپریشن کے دوران پاکستان آرمی نے جو اہداف حاصل کئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں آپریشن کے نتیجے میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو کافی حد تک نقصان پہنچا مریکی سینیٹروں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری اور تعلقات کا خواہشمند ہے۔بعدازاں واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے عشائیے میں اپنے خطاب میں جنرل راحیل کانے کہا کہ وہ کمان سنبھالنے کے بعد ان شدت پسندوں کے خاتمے کے لیے پرعزم تھے۔ان دہشت گردوں نے ہمارے فوجیوں کو شہید کیا اور ان کے سروں سے فٹبال کھیلتے رہے یہ وحشی اور جنگلی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی حکومت سے مشاورت کے بعد فوجی کارروائی شروع کی جو کامیابی سے جاری ہے اور اس میں دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا جائیگا انہوں نے واضح کیا کہ داعش جیسی عسکریت پسند تنظیم کو پاکستان اور افغانستان میں ابھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغانستان سے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں افغان حکومت اور فوج سے مل کر کام کر رہے ہیں۔ آرمی چیف نے واضح کیا کہ بلا تخصیص کارروائی ہو رہی ہے، چاہے وہ حقانی نیٹ ورک ہو، تحریکِ طالبان پاکستان یا کوئی اور گروپ کوئی الگ نہیں، سب دہشت گرد ہیں اور سب کے خلاف کارروائی ہوگی۔آرمی چیف نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن صرف شمالی یا جنوبی وزیرستان تک محدود نہیں بلکہ اس کا دائرہ پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی ان کارروائیوں کے سبب خطے میں جلد امن لوٹ آئے گا ۔ آرمی چیف نے کہاکہ دورہ امریکا کے دوران امریکی حکام سے ہونے والی ملاقاتیں مثبت رہی ہیں، عالمی برادری، خاص طور پر امریکا کی جانب سے تعاون کیا جا رہا ہے۔امریکی سینیٹروں کے علاوہ آرمی چیف نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی اور دیگر سفارتکاروں سے بھی ملاقات کی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.