عالمی برادری کے خلاف بیان بازی پر عمران خان کو غیر ملکی سفراء کے سامنے صفائیاں پیش کرنی پڑ رہی ہیں، 8،8گھنٹے کنٹینر پربھاشن دینے والے خود پبلک سیکٹر کمپنی کا طیارہ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں ، پرویز رشید کی سائیکل کے کتے فیل ہو جاتے ہیں ، عمران خان کا طیارہ فیول سے نہیں، غصے سے اڑتا ہے، آئندہ چند دنوں میں بڑی بڑی چوریاں بے نقاب کریں گے، عمران خان کو نہ گرفتار کرنا ہے اور نہ گرفتار کیا ہے، صبر و تحمل اور برداشت سے کام لینا چاہتے ہیں،عمران خان چوری کے پیسے سے سیاسی مہم چلا رہے ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کاپریس کانفرنس سے خطاب
اتوار 23 نومبر 2014 20:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے خلاف بیان بازی پر عمران خان کو غیر ملکی سفراء کے سامنے صفائیاں پیش کرنی پڑ رہی ہیں، 8،8گھنٹے کنٹینر پربھاشن دینے والے خود پبلک سیکٹر کمپنی کا طیارہ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں ، پرویز رشید کی سائیکل کے کتے فیل ہو جاتے ہیں ، عمران خان کا طیارہ فیول سے نہیں، غصے سے اڑتا ہے، آئندہ چند دنوں میں بڑی بڑی چوریاں بے نقاب کریں گے، عمران خان کو نہ گرفتار کرنا ہے اور نہ گرفتار کیا ہے، صبر و تحمل اور برداشت سے کام لینا چاہتے ہیں،عمران خان چوری کے پیسے سے سیاسی مہم چلا رہے ہیں ۔
اتوار کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پبلک لمیٹڈ کمپنی جے ڈی ڈبل یو کا طیارہ تحریک انصاف کی ملکیت بن چکا ہے، اس کمپنی میں 20.76 فیصد شیئرز سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے ہیں جبکہ 70.24 فیصد دیگر شیئرز ہولڈر ہیں، یہ جہاز کمپنی کی ملکیت ہے مگر عمران خان اسے ایسے استعمال کرتے ہیں جیسے ان کی ذاتی ملکیت ہو، پبلک لمیٹڈ کمپنی کا جہاز سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا کمپنی لاز کی خلاف ورزی اور غیر قانونی کام ہے، پبلک سیکٹر کمپنی نا سیاسی جماعت کو چندہ دے سکتی ہے اور نہ ہی سیاسی سرگرمیوں کیلئے اپنے اثاثے استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہے، یہ جہاز کمپنی کے کاروباری مقاصد کیلئے استعمال ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.