کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 8 اضلاع میں پولیو کی تین روزہ خصوصی مہم شروع ہوگئی،6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کاہدف مقرر کیا گیا،
ڈپٹی منیجرای پی آئی بلوچستان ڈاکٹر محمد اسحاق پانیزئی کی صحافیوں کو بریفنگ
پیر 24 نومبر 2014 19:37
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 8 اضلاع میں پولیو کی تین روزہ خصوصی مہم شروع ہوگئی جس کے دوران 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کاہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی منیجرای پی آئی بلوچستان ڈاکٹر محمد اسحاق پانیزئی نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے 18 ، پشین کے 24 ، قلعہ عبداللہ کے 16 یونین کونسلز جبکہ ژوب ، شیرانی ، لورالائی ، موسیٰ خیل اور قلعہ سیف اللہ کے پورے اضلاع میں انسداد پولیو سے بچاؤ کی خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے ۔
پولیو کے خصوصی مہم کے دوران 6 لاکھ 73 ہزار 8 سو 42 کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے ۔ کوئٹہ میں بچوں کو 9 مہلک بیماریوں سے بچاؤ سلسلے میں ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات کی خصوصی مہم بھی جاری ہے جس کے دوران 2 لاکھ 80 ہزار بچوں کو ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔و اضح رہے کہ بلوچستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.